سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت تمام شعبوں میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ سراج الحق

کراچی (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت تمام شعبوں میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی نے عام شہری سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم صرف اپنی ذات کے عاشق اور اپنی خدائی کو مسلط کرنا چاہتے ہیں لیکن اب بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے بعد یہ اپنے مستقبل سے مایوس ہیں اور خیبرپختونخوا میں اپنی بدترین شکست کا رونا رو رہے ہیں، دیگر صوبوں کے بلدیاتی انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت خود بخود ختم ہوجائے گی۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے سٹیٹ بینک، پاکستان سٹیل، پی آئی اے، واپڈا، ریلوے کو تباہ کیا ہے۔ ملک میں گیس، بجلی، چینی، آٹے کا بحران ہے۔ حکومت کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے آج ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلام ابن غلام حکمران پوری قوم کو امریکہ کا غلام اور ملک کو لادینی ریاست بنانا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی پوری دنیا کے نظام باطل کو چیلنج کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے