رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی بلے سمیت سیاسی میدان سے آؤٹ ہوچکی۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بلے سمیت سیاسی میدان سے آؤٹ ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اُمید ہے انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بلے پر فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا، سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرانے کے لئے منظور کی گئی قرارداد آئین کی توہین ہے۔ پی ٹی آئی اپنے اقتدار اور 9 مئی کے کردار کے بعد خود بلے سمیت سیاسی میدان سے آؤٹ ہوچکی ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس کا کوئی مسئلہ نہیں، اُس کے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے اُمیدوار بھی سیاسی طور پر آزاد اور خودمختار ہوں گے۔ سینیٹ میں التوا کی قرارداد کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے اُمید ہے عدلیہ اس غیرقانونی قرارداد کا سخت نوٹس لے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی الیکشن ملتوی کرانے کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی، 8 فروری کو ہر صورت الیکشن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے