خواجہ سعد رفیق

پی آئی اے کو فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، ادارے کی تنظیم نو کی جارہی۔ خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، ادارے کی تنظیم نو کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے، بہترین عالمی آپریٹرز کو مدعو کیا جائے گا جس کیلئے اشتہار آئے گا۔ ماضی میں اربوں روپے غلط مقامات پر ایئرپورٹس بنانے میں ضائع کئے گئے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ مظفر آباد اور لاڑکانہ کے ایئرپورٹس کیلئے غلط جگہیں منتخب کی گئیں، مظفر آباد کے ایئرپورٹ پر جہاز نہیں اتر سکتا، لاڑکانہ ایئرپورٹ موہنجوداڑو کے ساتھ بنایا گیا جہاں بڑے جہازوں پر پابندی ہے، یونیسف نے قدیم تہذیب کے پیش نظر لاڑکانہ ایئرپورٹ پر پابندی عائد کی۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، پی آئی اے کی تنظیم نو جاری ہے، اچھے لوگوں کو آگے لائیں گے۔ ڈی آئی خان اور سکھر ایئرپورٹس کو انٹرنیشنل درجہ دلوا رہے ہیں، ڈی آئی خان کا شہر سے باہر نیا ایئرپورٹ بنے گا، سکھر ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے