ڈی آئی جی اسلام آباد

پولیس نے دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (پاک صحافت) ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ پولیس نے دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ آئی ٹین فور میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا جس میں ایک مرد اور ایک عورت موجود تھے، تلاشی کے دوران گاڑی میں موجود شخص نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑایا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے وفاقی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچا لیا، دھماکے میں ایک اہلکارشہید اور 4 زخمی ہوئے جبکہ دونوں خودکش حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے