دہشتگرد

پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 21 دہشتگرد گرفتار

لاہور (پاک صحافت) سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے درمیان 21 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں 13 افراد کالعدم تنظیموں کے کارندے ہیں۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کےمطابق مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے 13 کارندوں سمیت 21 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ لاہور، نارووال، ڈی جی خان، راولپنڈی، جہلم اور مظفر گڑھ  سمیت دیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔

واضح رہے کہ ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کو گوجرانوالہ، سرگودھا، لیہ، اٹک اور ساہیوال سے گرفتار  کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بارود، آئی ای ڈی، دستی بم اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے