سیکیورٹی فورسز

پنجاب کے مختلف اضلاع سے کالعدم تنظیموں کے 9 دہشتگرد گرفتار

لاہور (پاک صحافت) پنجاب میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئےکالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گرد گرفتار  کرلیے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ، دہشت گردوں کے خلاف 10 مقدمات درج  ہیں جن کی تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عفان، کاشف ، جواد سعید، ثاقب الیاس، سبز علی، داؤد شاہ  اور  احمد جان شامل ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق کارروائی کے دوران خودکش جیکٹ، دھماکا خیز مواد، دستی بم، ڈیٹونیٹر ، اسلحہ، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس  اور  حساس مواد پر مشتمل کتابیں برآمد کرلی گئیں۔

واضح رہے کہ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور  داعش کے مختلف گروپوں سے ہے، دہشت گردوں کی شناخت 26 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ہوئی۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ رواں ہفتے 564 کومبنگ آپریشنز  میں 93 مشتبہ افراد گرفتار کیےگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتے کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔ گورنر خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے