پنجاب حکومت کا 50 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے 50 ہزار گھرانوں کو ایک کے وی سولر سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران مریم نواز نے مختلف گھروں میں ون کے وی سولر سسٹم لگا کر افادیت کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔ وزیراعلی پنجاب نے فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 100 یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین اہل ہوں گے، 50 ہزار گھرانوں کو ون کے وی سسٹم میں دو سولر پلیٹس، بیٹری، انورٹر اور تاریں دی جائیں گی۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے مزید بتایا کہ ون کے وی سسٹم سے پنکھے، لائٹیں اور چھوٹی موٹر وغیرہ چلائی جاسکے گی جبکہ بیٹری کے ذریعے 16 گھنٹے تک بیک اپ حاصل کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے