زلزلہ

پشاور اور اس کے گرد ونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور (پاک صحافت) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور اس کے گرد ونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے 16:20 پر محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغاستان اورگہرائی 202 کلومیٹر تھی۔

واضح رہے کہ زلزلے قدرتی آفت ہیں جن سے ناقابل تلافی مالی و جانی نقصان ہوتا ہے، اب تک زلزلوں سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں سے زمین کی سطح پر موجود چیزوں کو نقصان پہنچتا ہے، عمارتیں اور دوسری تنصیبات گر جاتی ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں، درخت اور بجلی کے پول زمین بوس ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے