خواجہ آصف

ٹی ٹی پی رہنماؤں کی پاکستان میں آباد کاری عمران حکومت کی حکمت عملی تھی، وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماؤں کی پاکستان میں دوبارہ آباد کاری عمران خان اور ان کی حکومت کی حکمت عملی تھی۔ عمران خان اپنے پورے سیاسی کیریئر میں اشارہ دیتے رہے ہیں کہ وہ طالبان کے نظریاتی طور پر حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماؤں کی پاکستان میں دوبارہ آباد کاری کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان حکام پاکستان پر حملوں میں اپنی سرزمین کے استعمال سے روکنے میں کامیاب نہیں ہوئے، کالعدم ٹی ٹی پی آج بھی پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا پر حملوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت طالبان کی آج بھی مدد کر رہا ہے، افغان طالبان اور کالعدم ٹی ٹی پی فاصلہ چاہتے ہیں، اسلام آباد کے کابل میں حکمران طالبان رہنماؤں سے اچھے تعلقات ہیں۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماؤں کی پاکستان میں دوبارہ آباد کاری کی حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے، ان کے لوگوں کے پاس امریکا کے افغانستان کے اندر چھوڑے ہوئے جدید آلات بھی موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹیبلشمنٹ بھی بیٹھے، میڈیا کی بھی نمائندگی ہو، سول سوسائٹی کے لوگ بھی ہوں، تبھی قومی مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے