پرویز خٹک

پرویز خٹک کی نااہلی اور صوبہ بدری کیلئے درخواست دائر

پشاور (پاک صحافت) پی ٹی آئی رہنما اور وزیر دفاع پرویز خٹک کی نااہلی اور صوبہ بدری کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروادی گئی ہے، حکام کی جانب سے جلد کارروائی کی یقین دہانی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پشاور میں پرویز خٹک کے خلاف یہ درخواست مسلم لیگ ن کے ترجمان اختیار ولی نے جمع کرائی ہے۔ ن لیگی رہنما نے درخواست میں پرویز خٹک کی نااہلی اور صوبہ بدری کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز خٹک اپنے بیٹے کو کامیاب کرانے کے لیے ووٹرز پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

درخواست کے متن کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے ڈیڑھ ماہ سے نوشہرہ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ ایسے حالات میں نوشہرہ میں ووٹرز بلاخوف و خطر ووٹ نہیں ڈال سکیں گے، یہی وجہ ہے کہ الیکشن منصفانہ ہونے کے امکانات نظر نہیں آرہے۔ درخواست پر ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ متعلقہ ضلع کے ریٹرنگ افسر درخواست پر کارروائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے