اسحاق ڈار

پرویز الہی کے گھر پر چھاپے سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پرویز الہی کے گھر پر چھاپے سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے گھر پر پولیس اور محکمہ اینٹی کرپشن کے چھاپے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس چھاپے سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کیا ہے اور پرویز الہی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ قابل افسوس ہے، اس کارروائی کا وفاقی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ چھاپہ پنجاب کی نگران حکومت کے کہنے پر مارا گیا ہے، تحریک انصاف کے تحفظات کے بارے میں قیادت کو آگاہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے جلد تحریک انصاف سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے