چوہدری پرویز الہی

پرویز الہی کو 2 جون تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) پرویز الہی کے وارنٹ جاری ہوگئے ہیں انہیں 2 جون تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں۔ صدر پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وارنٹ جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے جاری کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کو چوہدری پرویز الہی کو 2 جون تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل چوہدری پرویز الہی نے حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

اینٹی کرپشن مقدمے میں ضمانت کے لیے دائر درخواست میں پرویز الہی نے موقف اختیار کیا کہ عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے