احسن اقبال

پاکستانی عوام نے لانگ مارچ کو مسترد کردیا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے لانگ مارچ کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، خان صاحب معیشت کو تباہ کر کے گئے ہیں۔ پوری دنیا اس وقت پاکستان کے ساتھ ہمدردی کررہی ہے،عمران خان کے سینے میں پتھر کا دل ہے جسے پاکستان کے عوام کی تکالیف کا احساس نہیں ہو رہا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان چاہتا ہے کہ نیوٹرل اسے ڈولی میں ڈال کا وزیراعظم کی کرسی پر بٹھا دیں۔ عمران خان تضادات کا مجموعہ ہے، چار سالہ اقتدار میں رہنے والا ترقی کی کوئی علامت پیش نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی پاکستان کے سلامتی اداروں کو بین الااقوامی سطح پر بدنام کررہا ہے، عمران خان پاکستان کے سلامتی اداروں کو سیاست میں ملوث کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے