آرمی چیف جنرل عاصم منیر

پاکستانی افواج اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل پیرا ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ  عالمی برادری یو این کی سیکیورٹی کونسل کی استصوابِ رائے کی قرار دادوں کو فراموش نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اقوامِ متحدہ کے 78 ویں یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پُر امن اور خوش حال دنیا کےحصول کے لیے یو این کے پرچم تلے پاکستان کی خدمات کی منفرد تاریخ ہے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ  ہم اپنے بزرگوں کے وژن کے مطابق دنیا کو آنے والی نسلوں کے لیے بہتر جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں، چاہے اس کام کے لیے ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے