مریم اورنگزیب

عوام مہنگائی سے مر رہی ہے اور عمران خان ٹوئٹ کرنے میں مصروف ہیں۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے مر رہی ہے اور نااہل و نالائق اعظم صرف ٹوئٹ کرنے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب قوم کے ساتھ پھر ٹویٹ کے ڈرامے کر رہے ہیں۔ مالی سال 2018 میں جی ڈی پی گروتھ 6.1 تھی، آپ نے منفی اور اب 5.57 پے ٹویٹ نہیں نالائقی کا ماتم کرنا چاہئیے۔ ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور غربت سے عوام مر رہی ہے اور آپ بے شرمی اور ڈھٹائی سے ٹویٹ کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ ملکی تاریخ کے بلند ترین پچاس ارب کے قرضے لینے پہ بھی ٹویٹ کر دیتے۔ تین سال میں ساٹھ لاکھ لوگوں کے بے روزگار ہونے پہ بھی ٹویٹ کر دیتے، تین سال میں دو کڑوڑ سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر کے نیچے دھکیل دینے کا بھی ٹویٹ کر دیتے۔ انہوں نے کہا تاریخی مالیاتی خسارہ 4400 ارب پہ پہنچ رہا ہے اْس کا بھی ٹویٹ کر دیتے۔ مہنگائی 22 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، اس کا ٹویٹ بھی کردیتے؟۔ مہنگائی کی بدترین سطح، بجلی گیس اور دوائی کے نرخ بھی ٹویٹ کردیتے۔ تین سال میں پٹرول کی قیمت میں 55 روپے زائد کا اضافہ ہوا، اس پر بھی ایک ٹویٹ کر دیتے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے