ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کے کسی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا۔ ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کسی سرکاری یا نیم سرکاری وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی وفد کے دورہ اسرائیل کا تصور واضح مسترد کرتے ہیں۔ زیربحث دورے کا اہتمام غیر ملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں۔ اور اس میں کوئی سرکاری یا نیم سرکاری فرد شامل نہیں تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور غیر مبہم ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے آزاد، قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے، ہماری پالیسی میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں آئی جس پر مکمل قومی اتفاق رائے ہو۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے