مفتاح اسماعیل

پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات ختم ہوچکے ہیں۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ملک کے دیوالیہ اور ڈیفالٹ ہونے کے خدشات اب ختم ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہا ہے کہ پاکستانی روپے سے دباؤ ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا، تمام اعشاریے مثبت ہیں، ہم ڈیفالٹ نہیں ہوں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات ختم ہو چکے ہیں، مارکیٹ میں مثبت سگنل بھیجنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں ڈالر کی آمد جلد ہی آؤٹ فلو سے زیادہ ہو جائے گی، گورنر سٹیٹ بینک اور وزیراعظم بھی جانتے ہیں ہم ڈیفالٹ نہیں کریں گے۔ یہ بات اب تمام داروں تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے