چویدری شجاعت

پاکستان کیلئے بھیک مانگنے پر وزیراعظم کو فخر ہونا چاہئے۔ چوہدری شجاعت حسین

اسلام آباد (پاک صحافت) چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے بھیک مانگنے پر وزیراعظم کو فخر ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گداگری کا الزام لگانے والے ایسا کرکے اپنے آپ کو بڑا سمجھ رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو گداگری پاکستان کیلئے کررہے ہیں جس پر انہیں فخر ہونا چاہیے۔

چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا ہے کہ وہ سیلاب زدگان کی بحالی، عوام کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کی خاطر پیسے مانگ رہے ہیں۔ اگر چوک میں کھڑے ہو کر بھی پیسے مانگنے پڑیں تو انہیں فخر ہونا چاہیے، اس نیک کام میں ہم بھی ان کے ساتھ شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ادھر ادھر سے مثالیں ڈھونڈ کر بیان دینے والوں کو چاہیے ہر قدم عوام کی خاطر اٹھایا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے