ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی ایران کے علاقے سراوان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے ایران کے علاقے سراوان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران میں دہشتگرد حملے کے نتیجے میں 5 ایرانی سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔ پاکستانی حکومت اور عوام نے واقعے پر ایرانی حکومت اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک ایران قیادت نے حالیہ ملاقات میں سرحد کے دونوں طرف انسداد دہشتگردی پر زور دیا۔ پاکستان ایران کے ساتھ اپنی سرحد کو امن اور دوستی کی سرحد کے طور دیکھتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان سرحد پر امن و استحکام کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے