خام تیل

پاکستان نے روس سے خام تیل کا پہلا کارگو جہاز منگوانے کا آرڈر دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے روس سے خام تیل کا پہلا کارگو جہاز منگوانے کا آرڈر دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکام وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ روسی تیل کا پہلا کارگو بطور ٹیسٹ منگوایا جا رہا ہے، پہلا کارگو آنے سے سستے تیل کی خریداری کے معاہدے کا باقاعدہ آغاز ہوگا، پاکستان اپنی ضرورت کا 33 فیصد سستا تیل روس سے خریدنا چاہتا ہے۔ روسی تیل کا پہلا کارگو مئی کے وسط میں پاکستان پہنچے گا۔

حکام وزارت پیٹرولیم کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان روس سے دو اقسام کا خام تیل منگوانا چاہتا ہے۔ پاکستان میں روسی خام تیل یورال اور سوکولز ریفائن ہوسکتے ہیں، پہلے کارگو کا تیل کو روسی ٹیم کی موجودگی میں ریفائن کیا جائے گا۔ وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بھی روس سے پہلا کارگو منگوانے کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے