مولانا فضل الرحمن کا ڈسکہ اور کرم ایجنسی کے انتخابات منسوخ کرنے پر زور

پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے جس کی وجہ سے اب دہشتگردوں کی جانب سے صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے صحافی و بلاگر اسد طور کو نامعلوم افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس طرح کے حملوں سے صحافیوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔

مولانا فضل الرحمٰن کا مزید کہنا ہے کہ صحافیوں سے معذرت خواہ ہیں کیونکہ پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ انہوں  نے صحافی اسد علی طور پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے صحافی اور بلاگر اسد طور پر گھر میں گھس کر بہیمانہ تشدد کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے