گوٹریس

پاکستان سے کیے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں، گوٹریس

(پاک صحافت) قوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔

تٖفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹریس نے اپنے بیان میں کہا کہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں بدترین معاشی بحران پیدا ہوا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان سے کیے گئے امداد کے وعدوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ عالمی برادری نے پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 16.4 ارب ڈالر کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ  اقوام متحدہ پاکستان سے کیے گئے امداد کے وعدوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاک فوج شہداء

ٹانک اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک، 5 اہلکار شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے علاقے ڈسٹرکٹ ٹانک اور ڈسٹرکٹ خیبر کے علاقے باغ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے