جان اچکزئی

پاکستان دشمن قوتوں کیخلاف کارروائی شروع کردی، جان اچکزئی

کوئٹہ (پاک صحافت) نگراں وزیر اطلاعات و نشریات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن قوتوں کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کردی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ریاستی رٹ قائم کرنے کے اقدامات میں غیر قانونی اور غیر ملکیوں کی وطن واپسی بھی ہے، پاکستان سےچن چن کر غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران جان اچکزئی نے کہا کہ عادل راجا اور حیدر مہدی نے دھرتی ماں اور شہدا کے خون سے غداری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کے سامنے بےنقاب ہوگئے، انہیں انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی کوشش کی جائے گی۔ کینیڈا اور برطانیہ کی حکومتوں سے اپیل ہے ان غداران وطن کے بارے میں تحقیقات کریں۔ صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ یہ را کے ایجنٹ اپنے وطن کے خلاف استعمال ہوسکتے ہیں تو کینیڈا اور برطانیہ کے بھی وفادار نہیں ہوسکتے۔

واضح رہے کہ جان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ ون ڈاکومنٹ رجیم کو سختی سے نافذ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ افغانستان سے کوئی بھی ڈرائیور پاسپورٹ اور ویزا کے بغیر داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے