معاہدہ

پاکستان اور گلف کارپوریشن کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط

لاہور (پاک صحافت) پاکستان اور گلف کارپوریشن کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک نے 2009 کے بعد کسی بھی ملک کے ساتھ پہلا آزاد تجارتی معاہدہ کیا ہے، اس آزاد تجارتی معاہدے سے خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کا حجم کئی گنا بڑھے گا اور لاکھوں پاکستانیوں کو خلیجی ممالک میں روزگار میسر آئے گا۔

نگران وفاقی وزیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے سے 70 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری جلد آنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، یہ شروعات ہے، ابھی مزید ایسے کئی معاہدے کرنا ہوں گے، پاکستان کی برآمدات کو 2 سال میں 80 ارب ڈالرپر لے جانا پہلا ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایاز صادق

موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے