سعودی عرب

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور سعودی عرب نے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے کا عزم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے سیاسی اور سلامتی کے ستون کے مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے قائم مقام سیکرٹری خارجہ جوہر سلیم اور سعودی عرب کے نائب وزیر برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود بن محمد الساطی نے کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے وسیع موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے سیاسی اور سیکورٹی کے شعبوں میں دیرینہ دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا عزم کیا۔ دونوں وفود نے اپنے قریبی پڑوس اور وسیع تر خطے کی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں مختلف حالیہ پیشرفت پر خیالات میں یکسانیت تھی۔ فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر رابطہ کاری اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے