شہبازشریف

پاکستان اور ترکی کو باہمی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔ وزیراعظم

انقرہ (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کو باہمی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔ جب تک موجود رکاوٹیں دور نہیں ہوں گی دونوں ممالک تجارتی شعبے میں ترقی نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی برآمدات 270 ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہیں، ترکی نے اپنے انفراسٹرکچر کو بہت ترقی دی ہے، پاکستان مختلف شعبوں خصوصا صنعت میں ترکی کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ترک تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی لازوال ہے، جب وزیراعلیٰ پنجاب تھا ترک کمپنیوں کے ساتھ شفاف طریقے سے معاہدے کیے گئے تھے۔ کسی سیاسی بلیم گیم میں نہیں پڑنا چاہتا، گارنٹی دیتا ہوں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ہرممکن سہولیات دیں گے، ترک سرمایہ کاروں کا پاکستان میں خیرمقدم کریں گے، ترک سرمایہ کاروں کا ریڈ کارپٹ استقبال کریں گے، ترک سرمایہ کار پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھیں، ترکی کا دشمن پاکستان کا دشمن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

کشمیر احتجاج

آزادکشمیر میں پرتشدد مظاہرے؛ زرداری کا ہنگامی اجلاس بلانے کا حکم

(پاک صحافت) پاکستانی حکومت کے زیر کنٹرول علاقے “کشمیر” میں لوگوں کے مظاہروں کی شدت، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے