خواجہ آصف

پاک چین سیکیورٹی تعاون علاقائی استحکام کا ستون ہے۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک چین سیکیورٹی تعاون علاقائی استحکام کا ستون ہے، دونوں ممالک کی دوستی کی کوئی مثال نہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین کے وفد نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے آج ملاقات کی جس میں وزیر دفاع نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے جس کی بنیاد علاقائی اور عالمی مسائل پر ہم آہنگی پر مبنی ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی فورمز پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین کی سفارتی اور مادی حمایت کو سراہتا ہے۔ پاک چین سیکیورٹی تعاون علاقائی استحکام کا ستون ہے،سی پیک میں خطرات کے باوجود سیکیورٹی/ انٹیلی جنس شیئرنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے گوادر بندرگاہ اور پاکستان کے ساحل کے ساتھ سی پیک کے تمام منصوبوں کی میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کو اولین ترجیح دی ہے، اس لیے دونوں ممالک کے لیے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے میں بہت وسعت موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آیت اللہ ابراہیم رئیسی

بحرانوں کے باوجود ایران کی ترقی اور پیشرفت کبھی نہیں رکے گی۔ پاکستانی صحافی

(پاک صحافت) ایک پاکستانی صحافی اور کالم نگار نے کہا ہے کہ بلا شبہ آیت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے