پاک فوج طوفان بپرجوائے سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کی منتقلی کے لیے مسلسل کوشاں

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی فوج طوفان بپرجوائے سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کی منتقلی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ پاک آ رمی کے جوان گاؤں موسیٰ تحصیل کھارو چن میں پھنسے افراد کو نکالنے میں کامیاب رہے۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں کا اس صورتِ حال کے حوالے سے کہنا ہے کہ بر وقت ہمیں اس مصیبت سے نکالنے کے لیے ہم پاک فوج کے تہِ دل سے شکر گزار ہیں۔پاک فوج نے گاؤں میں پھنسے لوگوں کو گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

واضح رہے کہ گاؤں میں پھنسے افراد میں مرد، خواتین، کم عمر بچے اور بزرگ شامل تھے۔ اس موقع پر متاثرہ افراد نے محفوظ مقام پر بروقت منتقلی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے