عامر لیاقت

پارٹی اختلافات کے باعث عامر لیاقت اسمبلی رکنیت سے مستعفی

کراچی (پاک صحافت) پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین نے پارٹی اختلافات کے باعث اپنی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن جیتنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے استعفی ارسال کردیا ہے اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و ناصر ہو۔ اللہ حافظ۔

دوسری جانب ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں کافی عرصے سے زیر گردش تھیں کہ عامر لیاقت حسین کے پارٹی کے امور میں شامل نہ کرنے پر قیادت سے اختلافات چل رہے ہیں جو آج ان کے استعفے کی صورت میں سامنے آ کر واضح ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے