صدر عارف علوی

ٹیکس دہندگان کو 17.74 ارب روپے کے ریفنڈز کی فراہمی قابل تحسین ہے، صدر مملکت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو وفاقی ٹیکس محتسب نے سالانہ رپورٹ برائے سال 2023 پیش کر دی۔ ٹیکس محتسب آصف محمود جاہ نے صدر مملکت کو محتسب کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا ٹیکس دہندگان کو 17.74 ارب روپے کے ریفنڈز کی فراہمی قابل تحسین ہے۔

محتسب نے ٹیکس دہندگان کی سہولت اور ٹیکس حکام کی بدانتظامی کےخلاف شکایات کے حل کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے 2023 میں 8963 معاملات پر کارروائی کی۔ بریفنگ کے مطابق ٹیکس محتسب نے 2023 میں 17 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس ریفنڈ کلیمز کا فیصلہ کیا۔ ٹیکس ریفنڈ کی رقم ایف بی آر کی جانب سے متاثرہ ٹیکس دہندگان کو ادا کی گئی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ملک میں آگاہی مہم اور نئےعلاقائی دفاتر سے ٹیکس محتسب کی رسائی بڑھانے کے لئے ٹھوس اقدامات کیے گئے۔ امریکا، کینیڈا، سوئیڈن، یو اے ای، ہانگ کانگ اور فلپائن میں اعزازی مشیر تعینات کیے گئے۔

بریفنگ کے مطابق تاجر برادری کی سہولت کے لئے مختلف ایوانہائے صنعت و تجارت سے اعزازی مشیر مقرر کیے۔ انہوں نے صدر کو آگاہ کیا کہ ٹیکس حکام کی بدانتظامی کے خلاف فوری ردِعمل یقینی بنانے کے لئے موبائل ایپ تیار کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے