پی ٹی آئی

ٹکٹوں کیلئے پی ٹی آئی امیدواروں کی ایک دوسرے پرالزامات

لاہور (پاک صحافت) زمان پارک لاہور میں ٹکٹوں کے لئے امیدواروں کی ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک لاہور میں تحریک انصاف کے امیدواروں کے ایک دوسرے پر الزامات کی ویڈیو سامنے آگئی، پی پی 78 اور پی پی 79 کے امیدواروں کے ٹکٹ انٹرویو سے قبل ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ عمران خان نے فیصل چیمہ اور فیصل گھمن کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے ہیں۔

ٹکٹوں کی تقسیم پر جنرل سیکرٹری یوتھ سرگودھا ارسلان منج اور عامر چیمہ میں بحث چھڑ گئی۔ ارسلان منج نے کہا پی ٹی آئی گورنمنٹ اور ایم این اے قبضہ مافیہ کو سپورٹ کرے، سابق ایم این اے عامر چیمہ نے اعتراف کیا کہ ہاں میں بہت بڑا قبضہ مافیہ ہوں، جاؤ عمران خان کو بھی بتا دو کہ میں بہت بڑا قبضہ مافیہ ہوں، اس کو کہو جو اکھاڑنا ہے اکھاڑ لے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

پنجاب: تمام فلٹریشن پلانٹس کا انتظام ایک ہی اتھارٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت آب پاک اتھارٹی سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے