شہلا رضا

ووٹ کو عزت دینے والے نوٹ کو عزت دے رہے ہیں۔ شہلا رضا

لاہور (پاک صحافت) پی پی رہنما شہلا رضا کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دینے والے نوٹ کو عزت دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی غنڈہ گردی ہم برداشت کر رہے ہیں، سندھ میں آپ کی کوئی لیڈر شپ کھڑی ہی نہیں ہوئی۔ این اے 127 میں دیوار پر لکھی شکست عطا تارڑ کو نظر آگئی ہے، عطا تارڑ پارلیمنٹ میں گندے اشاروں کی وجہ سے مشہور ہے۔

شہلا رضا نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ہم تیار ہیں، اب جیالے ان کا راستہ روکیں گے، عطا تارڑ یا ان کے لوگ آکر دکھائیں، ہم چاہتے ہیں کہ ن لیگ کی غنڈہ گردی پر ایف آئی آر ہو۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے، این اے 127 سے بلاول بھٹو جیت چکے ہیں، عطا تارڑ اور ان کے غنڈوں کا کیا کام تھا کہ پیپلز پارٹی کے دفتر میں آتے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے