گلگت بلتستان

آئی سی یو وینٹی لیٹرز سمیت دیگر سامان کی بڑی کھیپ گلگت بلتستان روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئی سی یو وینٹی لیٹرز سمیت دیگر سامان کی بڑی کھیپ گلگت بلتستان روانہ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایک ہزار آکسیجن سلینڈرز گلگت بلتستان حکومت کے سپرد کردیئے، 10 مزید آکسیجن کنسنٹریٹر بھی ایمرجنسی صورتحال کے لیے دیئے گئے ہیں۔ 10 آئی سی یو وینٹی لیٹر اور دیگر سامان بھی گلگت بلتستان کو بھیج دیا گیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ گلگت بلتستان میں اب تک 7 ہزار 510 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 120 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مزید 37 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے