پیٹرول

وفاقی حکومت نے پیٹرول مزید 4 روپے مہنگا کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے ملک بھر میں مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ اب حکومت نے پیٹرول مزید چار روپے فی لیٹر مہنگا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال نو کے موقع پر اوگرا کی طرف سے پیٹرول 3 روپے 2 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنےکی سمری آئی تھی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سمری کو منظور کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کو مہنگی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہےکہ عالمی مارکیٹ کے مطابق اضافہ صارفین کو منتقل کیا گیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل پرجتنی جتنی لیوی بڑھائی گئی تقریباً اتنا جی ایس ٹی کم کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ نئے سال کے شروع ہوتے ہی متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے عام شہریوں کی مشکلات اور تشویش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے