بلاول بھٹو

وفاق نہ خود کچھ کرتا ہے اور نہ کسی کو کچھ کرنے دے رہا ہے، پی پی چیئرمین

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نہ خود کچھ کرتی ہے اور نہ کسی کو عوام کے لئے کچھ کرنے دے رہی ہے۔ بلاول بھٹوزرداری کاکہنا ہے کہ ہم نے اپنے وسائل سے سندھ میں بجلی گرڈ سٹیشن میں شامل کی ہے اور اپنے وسائل سے ہم سندھ میں پانی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرا عظم صاحب نے تین سال میں کراچی کو نہ ایک قطرہ پانی دیا نہ کوئی اینٹ تک لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شروع سے ہر مسئلے پر حکومت کا مقابلہ کیا ہے، کراچی کے بہت سے مسائل ہیں ہر مسئلے کا حل نکالنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی صاف نیت سے عوام کی خدمت کررہی ہے،عوام سے اپیل ہے کہ ہمارا ساتھ دیں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں۔کراچی کے عوام پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کو پہچان چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے بلدیاتی نظام نے اپنا وقت پورا کیا جبکہ خیبر پختونخوا نے اپنا نظام ختم اور پنجاب میں توہین عدالت ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے