ن لیگ پیپلزپارٹی

وفاق میں حکومت کیلئے ن لیگ اور پی پی میں معاملات طے پاگئے

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاق میں حکومت سازی کے معاملے میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی معاملات طے پاگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان وفاق میں حکومت سازی کے معاملے پر ہونے والی بیٹھک اختتام کو پہنچ گئی۔ وفاق میں حکومت سازی کے معاملے پر بلاول بھٹو زرداری کچھ دیر میں زرداری ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پی پی رہنماؤں کی ملاقات ختم ہونے کے بعد بلاول بھٹو زرداری منسٹر انکلیو سے زرداری ہاؤس اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگئے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات میں دعائے خیر بھی کروائی گئی۔

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری، شہباز شریف، اسحاق ڈار، مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ اور احسن اقبال موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر تارڑ مریم نواز

اعظم نذیر تارڑ کا مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ، وکلاء احتجاج پر گفتگو

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے