مقبول باقر

وزیراعلیٰ سندھ کا گورکھ ہل پراجیکٹ میں گھپلوں کا نوٹس

کراچی (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے گورکھ ہل پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں اور پیٹرول کے استعمال میں بے ضابطگیاں سامنے آ رہی ہیں، 18ڈرائیورز پرائیویٹ لوگوں کے ساتھ ڈیوٹی کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے گورکھ ہل کے فنڈز اور اثاثوں کے بے دریغ استعمال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورکھ ہل پراجیکٹ کے فنڈز عوام کی تفریح و سہولت کے لیے ہیں، فنڈز کا غلط استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا ہے کہ 140 ملازمین ہیں لیکن کوئی بھی کام نہیں کرتا، ریزارٹ میں 12 باورچی رکھے گئے، پراجیکٹ کی بہتری کے لیے کام نہیں ہو رہا۔ اس حوالے سے نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے گورکھ ہل پراجیکٹ ڈائریکٹر کو وضاحت دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے