محسن نقوی

وزیراعلی ہاؤس کا سارا خرچہ جیب سے کررہا، حرام کھانے والے پر لعنت بھیجتا ہوں۔ محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی ہاؤس کا سارا خرچہ جیب سے کررہا ہوں،حرام کھانے والے پر لعنت بھیجتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ راوی پل فروری میں مکمل ہو جائے گا، شاہدرہ اور امامیہ کالونی پل بھی جلد بنیں گے۔ جو نامکمل تھے ان تمام منصوبوں کو ٹارگٹ کیا ہے، یہ میں ضرور کہوں گا کہ منصوبوں پر تاخیر کی جاتی تھی، ہم نے وقت سے پہلے منصوبے مکمل کئے، سارا کریڈٹ ٹیم کو جاتا ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار رواں سال ایک کروڑ لائسنس بنے ہیں، لائسنس نہ ہونے پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، ہم مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شامل ہیں، کرسمس پر ہر طرح کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، ہم نے وزیراعلی ہاؤس کا ہر فنڈ بند کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے