لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر عید پر پنجاب بھر میں قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں ہزاروں قیدیوں کی اہل خانہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، قیدیوں کے اہل خانہ اپنے پیاروں سے ملاقات کے دوران مٹھائی اور کھانا بھی لائے۔
مریم نواز کی ہدایت کے بعد عید کے موقع پر قیدیوں کو اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔
پنجاب بھر میں قیدی اپنے اہل خانہ سے آج بھی صبحِ 9 بجے سے شام 4 بجے تک ملاقات کرسکتے ہیں، قیدیوں کے لیے عید کے دوسرے روز بھی اہل خانہ کو فون کال کی سہولت میسر رہے گی۔
اہل خانہ نے کہا کہ قیدیوں سے ملاقات کی اجازت دینے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔