عظمی بخاری

وزیراعلی پنجاب کا مشن خواتین اور نوجوانوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مشن خواتین اورنوجوانوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران پیاز انتیس روپے، ٹماٹر چوبیس روپے اور آلو بائیس روپے سستے ہوئے ہیں۔ باقی سبزیوں کی قیمتوں میں بھی پندرہ سے بیس روپے تک کمی ہوئی ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور ٹیمیں صوبے بھر میں متحرک ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کرانا سب سے بڑا ٹاسک ہے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اس کے لئے تمام ڈی سی، اے سی اور کمشنر روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کے دورے کریں۔ وزیراعلی پنجاب مریم کا مشن ہے کہ عوام کو سستی روٹی اور سستی سبزیاں ملیں۔ عام آدمی کی بنیادی ضروریات میں روٹی اور سبزیاں ہیں۔ سبزی اور روٹی کی قیمت عام آدمی کی پہنچ کے مطابق ہی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری وزیراعلی پیاز اور ٹماٹر کی قیمت مقرر کرنے بھی آئی اور عوام کو سستی اشیا خورد و نوش فراہم کرنے بھی آئیں۔ مریم نواز عام آدمی کی آواز ہیں ان کا مشن خواتین اور نوجوانوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہے۔ مریم نواز کو گالم گلوچ بریگیڈ کی نہیں پنجاب کے گیارہ کروڑ عوام کی فکر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے