احسن اقبال

لگتا ہے کہ سپریم کورٹ میں مارشل لاء نافذ ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پا ک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت چیف جسٹس پاکستان کا کنڈکٹ زیر بحث ہے، لگتا ہے کہ سپریم کورٹ میں مارشل لاء نافذ ہے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ متحرم ادارہ ہے، فل کورٹ اجلاس بلانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جس پر بات ہو رہی ہے وہ سیشن کورٹ نہیں سپریم کورٹ ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ فل کورٹ جو فیصلہ کرے سب کے لیے قابل قبول ہوگا، چیف جسٹس کو کیا اپنے ساتھی ججوں پر اعتماد نہیں ہے؟

واضح رہے کہ احسن اقبال نے جاری بیان میں مزید کہا کہ مخصوص بینچ کے ذریعے سیاسی فیصلے کیے جارہے ہیں، عمران خان مخالفین کو دباؤ میں لاکر چاہتے تھے ان کو آسان راستہ ملے۔

یہ بھی پڑھیں

سکول

ملک میں آئندہ 4 سال کیلئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں آئندہ 4 سال کیلئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے