وزیراعلی سندھ

وزیراعلی سندھ کیجانب سے کراچی دھماکے کی تحقیقات کا حکم

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب ہونے والے دھماکے کے بعد وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اہم احکامات جاری کر دئے۔ انہوں نے کمشنر کراچی کو واقعہ کی انکوائری کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایک پولیس افسر کو بھی تحقیقات میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کو سول اسپتال میں ضروری سہولیات فوری دینے اور انتظامیہ کو اسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے