اجلاس

وزیراعظم کے یوتھ بزنس لون پروگرام کیلئے 10 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم یوتھ بزنس لون پروگرام کیلئے 10 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کے یوتھ بزنس لون پروگرام کیلئے 10 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور لی گئی ہے۔ ای سی سی نے 25 نئی دواوں کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل پرائس مقرر کرنے کی منظوری دیدی، ایس ڈی جیز پروگرام کیلئے 47 ارب 14 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے، یہ رقم چاروں صوبوں میں خرچ کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاور ڈویژن کی ترقیاتی اسکیمز کیلئے 2 ارب 72 کروڑ روپے اور پنجاب میں گیس اسکیمز کیلئے 8 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف ایجنسیز، صوبوں اور علاقوں کو 24 لاکھ 88 ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے، اس سال 50 فیصد گندم پاسکو اور باقی درآمدی اسٹاک سے فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں گندم وصول کرنے والے اداروں کو تمام چارجز مکمل ادا کرنے اور صوبائی حکومتوں کو پاسکو کو 149 ارب روپے کے واجبات بھی ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے کو دانستہ تباہ کرنے کے لیے غلط انتظامی فیصلے کیے گئے، سینیٹر قرۃ العین مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کی سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے