شہباز شریف

وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، خانہ کعبہ میں نوافل پڑھے

مکہ مکرمہ (پاک صحافت) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کی، خانہ کعبہ کا طواف کیا اور نوافل بھی پڑھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب کے دوران وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کی، شہباز شریف نے خانہ کعبہ کا طواف کیا اور عمرہ کے دیگر ارکان کی ادائیگی کی۔

شہباز شریف نے خانہ کعبہ میں نوافل بھی ادا کیے، بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم کو زیارتِ خاص کروائی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی جبکہ انہوں نے عالمی امن و آشتی کے لیے بھی دعا کی۔

وزیراعظم نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی دعائے خصوصی مانگی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے