خورشید شاہ

وزیراعظم کون ہوگا، فیصلہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کرے گی۔ خورشید شاہ

کراچی (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کون ہوگا اس کا فیصلہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دیکھنا ہے پی ٹی آئی کے ممبر کیا فیصلہ کرتے ہیں، آزاد امیدواروں کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کہاں جائیں گے۔ دیکھنا ہوگا کون کس کے ساتھ اتحاد کرے گا، جتنی زیادہ جماعتیں اتحاد میں ہوں گی حکومت کی مدت اتنی کم ہوگی، پہلے آزاد امیدواروں کو فیصلہ کرنے دینا چاہئے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی تقریر سن کر خوشی ہوئی، لیکن ابھی نواز شریف کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں ہے، نواز شریف کو جلد بازی کی ضرورت نہیں تھی، مکمل نتائج کے بعد وزیراعظم کا اعلان مناسب لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو مل کر ملک کیلئے فیصلے کرنے چاہئیں، ہمیں ملک کے لئے بڑے بڑے فیصلہ کرنے ہوں گے، ڈر کر فیصلے کیے گئے تو فائدہ نہیں ہوگا۔ آزاد امیدواروں کے فیصلے سے پہلے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے، معافی مانگنا یا نا مانگنا انکی مرضی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے