شہباز شریف

وزیراعظم نے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تاریخ بتادی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تاریخ بتا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی 9 اگست کو تحلیل کر دی جائے گی، مشکل وقت میں حکومت سنبھالی، ہر طرف خطرات تھے، ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا، 15 ماہ میں تمام تنقید کے باوجود ریاست کو بچایا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمارا ضمیر مطمئن ہے کہ ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ملک کو بھنور سے نکالا، تحریک انصاف کی حکومت نے جو کانٹے بوئے تھے وہ ہمیں ہٹانا پڑے، اس شخص کی ضد نے ہر ادارہ اور شعبہ تباہ کر دیا تھا، اتحادی حکومت کے تعاون سے ہر مشکل پر قابو پایا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ آسان نہیں تھا لیکن یہ پل صراط بھی عبور کیا، آئندہ چند روز میں ہماری حکومت ختم ہو جائے گی، کوشش ہے کہ سب کیلئے قابل قبول نگران سیٹ اپ تشکیل دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے