مصدق ملک

روسی تیل آنے سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم ہوں گی۔ وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روسی تیل آنے سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انرجی کانفرنس سے زوم پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روسی تیل دو ہفتوں میں پاکستان پہنچے گا اور روسی تیل کے زیادہ کارگوز آئیں گے تو ملک میں قیمت کم ہوگی۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے، کوشش ہے پابندیوں سے بچیں اور توانائی کی ضروریات بھی پوری ہوں۔ سمندر میں تیل و گیس کی تلاش پر دوبارہ کام شروع کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جلد ٹائٹ گیس کی پالیسی لائیں گے، حکومت گیس کے بند کنووں کو دوبارہ کھولنے پر غور کررہی ہے، کوشش ہے بند ہونے والے کنووں کی بحالی کے لیے کچھ رعایت دیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے