شہباز شریف مولانا فضل الرحمن

وزیراعظم شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سربراہ جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ جس میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمن نے بجٹ 2023-24 میں معاشی مشکلات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مشکلات کے ازالے کے اقدامات کوسراہا۔ ملاقات میں جمیعت علماء اسلام کے رہنماوں نے وزیراعظم کے خیبرپختونخوا بالخصوص ضم شدہ اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں

ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات کے خصوصی پیغامات

اسلام آباد (پاک صحافت) ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات نے خصوصی پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے