وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب سے متاثرہ کالام اور کانجو کا دورہ

سوات (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کالام اور کانجو کا تفصیلی دورہ کیا ہے، ان علاقوں میں پھنسے سیاحوں کو فوری وہاں سے نکالنے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقے کالام اور کانجو پہنچے جہاں انہوں نے سیاحوں سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ہیلی کاپٹر فراہم کرتے ہوئے سیاحوں کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی اور سڑکوں کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا حکم دیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے ہونے والے نقصان، امدادی اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ بھی لی، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سیلاب سے شاہرات، پل، ہوٹل اور گھر متاثر ہوئے ہیں، کانجو میں 22 افراد سیلاب کی نذر ہوئے، بھاری مشینری سے شاہرات کی بحالی کیلئے آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے