شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی ماہرین کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد  (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے منصب سنبھاتے ہی ملک و عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے کمر کس لی ہے، مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پانے کے لئے معاشی ماہرین کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج معاشی ماہرین کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں نامور معاشی ماہرین شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملک کو درپیش موجودہ سنگین معاشی صورت حال پر تفصیلی غور ہوگا اور معاشی ماہرین کی آراء کی روشنی میں معاشی اور مالیاتی اقدامات کے بارے میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ملک کی موجودہ معاشی صورت حال، خساروں اور قومی بیلنس شیٹ کے حقائق سے آگاہی حاصل کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کیے جانے والے عوامی ریلیف کے اعلانات پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے